گرفتار لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی ضمانت کیلئے درخواست دائر 

  گرفتار لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی ضمانت کیلئے درخواست دائر 

  

لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت میں غداری کے مقدمہ میں گرفتار لیگی ایمّ این اے جاوید لطیف کی ضمانت درخواست دائر کر دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد حفیظ الرحمن نے ٹاؤن شپ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے4جون کو مقدمہ کا ریکارڈ اور جواب طلب کر لیا ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملزم جاوید لطیف کی طرف سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ ٹاؤن شپ پولیس نے شہری جمیل سلیم کی مدعیت میں بے بنیاد مقدمہ درج کر کے گرفتار رکھا ہے، ٹی وی پر بیان عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے دیا،جاوید لطیف کا بیان کسی بھی ادارے کیخلاف تھا اور نہ ہی کسی عدالت کے خلاف تھا، مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120 اے اور153  اے کے تحت مقدمہ درج نہیں ہو سکتا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -