پی ٹی آئی کے دور میں پسماندہ اضلاع ترقی کی شاہراہ پر گامزن: اکبر ایوب خان 

پی ٹی آئی کے دور میں پسماندہ اضلاع ترقی کی شاہراہ پر گامزن: اکبر ایوب خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے وزیراعلی محمود خان کے دورہ ہری پور اور وہاں مصروف ترین دن گزارنے پر ضلع بھر کے عوام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے وزیراعلی کے ایک روزہ دورہ کی تکمیل کے بعد اپنی رہائش گاہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، ہری پور ایوان صنعت و تجارت، آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن، علماء کرام اور پی ٹی آئی کے نومنتخب کابینہ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلی کے دورہ ہری پور میں جلسہ گاہ سے لیکر ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقاریب اور وفود سے ملاقاتوں کے دوران نظم و ضبط کا بہترین مظاہرہ کرنے پر ان تمام ایسوسی ایشنوں اور ضلع بھر کے عوامی، تجارتی و سماجی حلقوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ ان تقاریب کے دوران شدید گرمی، لوگوں کی جوق در جوق شرکت، رش اور ملاقاتوں کے باوجود وزیراعلی کی انتہائی خوش گوار ماحول میں واپسی سے اہل ہری پور نے اپنی مہمان نوازی اور سیاسی شعور کی عمدہ مثال قائم کردی ہے اکبر ایوب خان نے کہا کہ وزیراعلی کی جانب سے موضع پھلارا ہری پور میں میڈیا کالونی اور ضلع کیلئے نئے میڈیکل کالج کے قیام، ڈی ایچ کیو ہسپتال کو تمام سہولیات کے ساتھ کیٹگری اے ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینا اور 640 پولیس آسامیوں کی منظوری سمیت متعدد نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اہل ہری پور کے اسی نظم و ضبط کا انعام ہے اور عوامی شعور کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ہمارا یہ پسماندہ ضلع دن دگنی رات چوگنی ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے شاہ مقصود تا کوہالہ بالا روڈ و پیر سوہاوہ روڈ، ہری پور بائی پاس روڈ، علی خان تا چونگی نمبر گیارہ روڈ، سٹی بائی پاس روڈ، گورنمنٹ گرلز کانٹیننٹل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول اور ریسکیو 1122 کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر ہری پور ترقیاتی ماڈل کی تعریف کی اور اعلیٰ حکام کو یہ ماڈل صوبے بھر کے دوسرے اضلاع میں لاگو کرنے کی ہدایت کی جو ہم سب کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے اسی طرح وزیراعلی نے اپنی دن بھر کی مصروفیات میں انکی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کی نومنتخب کابینہ سے حلف، ڈسٹرکٹ بار، چیمبر آف کامرس، آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور علماء سے الگ الگ ملاقاتوں میں بھی موقع پر موجود انکے بڑے بھائی یوسف ایوب، وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب اور چئیرمن ضلعی ترقیاتی کمیٹی ارشد ایوب کے سامنے اہل ہری پور کے پختہ سیاسی شعور کو سراہا جس کی بدولت ہمارا سر فخر سے بلند ہوا اور ہم اس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہونے کے ساتھ ساتھ وزیراعلی محمود خان اور ہری پور کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -