ای ایف یو لائف نے سمر ہیک میں پیپلز چوائس ایوارڈ حاصل کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حال ہی میں ای ایف یو لائف کی ٹیم نے سمرہیک 2021 میں حصّہ لیا۔ یہ ایک عالمی بیمہ ڈیزائن تھنکنگ IDEATHON ہے جس کا انتظام انشیور لیب جرمنی اور ایم ایس جی گلوبل کی شراکت میں کُک ہاؤس لیبس کی صدارت میں کیا گیا تھا۔ سمرہیک 2021 دو دن پر مشتمل آئیڈیاتھون تھا جس میں اے پی اے سی (APAC)، ای ایم ای اے (EMEA)ا اور امریکہ سمیت سولہ ممالک سے 12 ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے 100 سے زائد نئی راہیں تلاش کرنے والے شامل تھے۔عالمی وباء کی وجہ سے صارفین کو درپیش چیلنجوں کی بنیاد پر، اس سال کی تھیم ''نئے دور، نیا تجربہ'' تھی اور شریک ٹیموں سے کسی بھی پروڈکٹ کا بلوپرنٹ یا خدمت سے متعلق خیالات پیش کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنے میں،عالمی بیمہ ٹیموں نے تھیم سے متعلق نئے حلوں کی ترقی کے لئے نئے سولیوشنز کے لئے اپنی انشورنس تجوویز پیش کیں اور جیتنے والوں کو ایک تخلیق، اختراع اور کاروباری منصوبے کی بنیاد پر تسلیم کیا گیا۔ ای ایف یو لائف کی ٹیم کی سربراہی زین ابراہیم کر رہے تھے اور ان کے ساتھ اشفاق احمد، ارشد اقبال اور رضا حسن شامل تھے۔ ان کا تجویز کردہ اختراعی حل ''بریڈپروٹیکٹس'' کا ہدف، غیر مستحکم آبادی کی ضرورت کے لئے ''انشورنس تک رسائی'' حاصل کرنا تھا۔ اس حل کو ''پیپلز چوائس (اے پی اے سی اور ای ایم ای اے) ایوارڈ'' جیتنے والا تسلیم کیا گیا۔ ای ایف یو لائف اس عالمی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی واحد کمپنی تھی۔