اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی اسد طور کو ایف آئی اے سے جاری دوسرا نوٹس معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی اسد طور کو ایف آئی اے سے جاری دوسرا نوٹس معطل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی اسد طور کو ایف آئی اے سے جاری دوسرا نوٹس معطل کردیا۔کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پر بتائیں شکایت کیا مجوزہ طریقہ کار پر پوری اترتی ہے؟ایف آئی اے سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہی یہ کرمنل کیس ہے اس کے سوسائٹی پر اثرات ہوتے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ایف آئی اے بتائے کیسے اپ نوٹس جاری کریں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ایف آئی اے کو شہری کے حقوق کے تحفظ کے سیف گارڈز بتائیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جون تک سماعت ملتوی کر دی 
 صحافی اسد طور

مزید :

صفحہ آخر -