"ڈیڑھ لاکھ روپے دو اور شادی کرو" لڑکی کی دھمکی، لڑکے نے آگے سے ایسا قدم اٹھالیا کہ روح کانپ اٹھے

"ڈیڑھ لاکھ روپے دو اور شادی کرو" لڑکی کی دھمکی، لڑکے نے آگے سے ایسا قدم ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں عاشق نے معشوقہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر اسے قتل کردیا۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق پولیس کو باندرہ کے علاقے سے ایک 21 سالہ لڑکی بیہوشی کی حالت میں ملی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ لڑکی کی گردن پر لگے نشانات کے باعث ڈاکٹرز نے اسے قتل قرار دیا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔

پولیس کو پتہ چلا کہ مقتولہ لال متی جھوپڑپٹی رنگ شاردا ہوٹل چرچ کے قریب سی مارگ باندرہ ویسٹ میں کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔ وہاں جانے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ بپن کنڈولانا نامی لڑکا بھی ہے اور یہ دونوں ریاست جھارکھنڈ سے دو ماہ قبل آئے تھے اور یہیں مقیم ہیں۔

پولیس نے لڑکے کی تلاش شروع کی تو وہ ایک ہوٹل میں مقیم تھا اور جھاڑ کھنڈ واپس جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی گرل فرینڈ کچھ عرصے سے اس پر شادی کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا بھی تقاضہ کر رہی تھی۔ لڑکی نے دھمکی دی تھی کہ اگر پیسے نہ دیے اور شادی نہ کی تو وہ پولیس کے پاس زیادتی کا مقدمہ درج کرادے گی۔ اتوار کے روز دونوں میں جھگڑا ہوا تو لڑکے نے لڑکی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور لاش ایسی جگہ پھینک دی جہاں اس کی شناخت نہ ہوسکے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -