سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز معمولی کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز معمولی کمی
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز معمولی کمی
سورس: pixnio

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے دو روز تک سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تاہم اگلے دو روز اس کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات کو) فی تولہ سونا 150 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 130 روپے کی کمی سے 96 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر سستا ہوا ہے جس کے باعث فی اونس سونے کی قیمت 1895 ڈالر ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -