سیالکوٹ میں پی ٹی آئی جلسے میں انتظامیہ کی مداخلت ، عدالت کا ڈی سی  اور ڈی پی او  کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم 

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی جلسے میں انتظامیہ کی مداخلت ، عدالت کا ڈی سی  اور ڈی پی ...
سیالکوٹ میں پی ٹی آئی جلسے میں انتظامیہ کی مداخلت ، عدالت کا ڈی سی  اور ڈی پی او  کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں انتظامیہ کی مداخلت اور گرفتاریوں کے خلاف  عثمان ڈار کی درخواست پر عدالت نے  ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

 تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی گئی جس میں موقف اختیار کیا کہ  سیالکوٹ جلسے میں انتظامیہ نے مداخلت کی اور گرفتاریاں کی ہیں  ، عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیدیا۔ عدالتی فیصلے میں 14 مئی کو جلسے سے قبل انتظامیہ کی یکطرفہ کارروائی خلاف قانون قرار دی گئی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ  جلسے کے انتظامات کو نقصان پہنچایا گیا، کارکنوں پر تشدد کیا گیا، ڈی پی او کے عمل کی کوئی جسٹی فیکیشن نہیں ،  آر پی او گوجرانوالہ ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ 

خیال رہے کہ  تحریک انصاف کے  14 مئی کو سیالکوٹ میں ہونے والے جلسے سے قبل انتظامیہ نے مداخلت کی تھی اور کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے  انتظامیہ کے عمل کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا  اور ڈی پی او ، ڈپٹی کمشنر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی ۔

عثمان ڈار نے   10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے ۔