پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں ، آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز کو ایڈوائزری جاری کر دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں ، آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز کو ایڈوائزری جاری کر دی ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق وزارت داخلہ نے جاری ایڈوائزری میں کہا کہ احتجاج میں شامل پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت کو یقینی بنایا جائے ، 25 مئی کے مارچ میں شامل شر پسندوں کو شناخت کیا جائے ، فتنہ فساد مارچ میں ملوث شر پسندوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ایسے شرپسندوں کی نشاندہی بھی کی جائے جو آئندہ مارچ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔