اطالوی کار ڈیزائن فرم ’Pininfarina‘ کی سپر افورڈایبل گاڑی متعارف،قیمت اتنی مناسب کہ جان کر آپ کے دل میں بھی لڈو پھوٹیں گے 

اطالوی کار ڈیزائن فرم ’Pininfarina‘ کی سپر افورڈایبل گاڑی متعارف،قیمت اتنی ...
اطالوی کار ڈیزائن فرم ’Pininfarina‘ کی سپر افورڈایبل گاڑی متعارف،قیمت اتنی مناسب کہ جان کر آپ کے دل میں بھی لڈو پھوٹیں گے 
سورس: Wikimedia Commons

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) اطالوی کار ڈیزائن فرم ’Pininfarina‘ کی ڈیزائن کردہ سپر افورڈایبل گاڑی متعارف کرا دی گئی۔ ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس گاڑی کا نام ’لیٹن مینگو‘ (Letin Mengo)رکھا گیا ہے جو پانچ دروازوں کی حامل ہیچ بیک کار ہے۔ یہ شینگن لومن کارن، شیری کیو کیو، وولنگ منی ای وی اور دیگر ایسی چھوٹی گاڑیوں کے مقابلے میں لانچ کی گئی ہے۔

لیٹن مینگو پانچ مختلف اقسام میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ہر قسم میں ایک سنگل الیکٹرک موٹر لگائی گئی ہے جو فاسٹ اور سست چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ 47ہارس پاور طاقت اور 125نیوٹن میٹر ٹارک پیداکرتی ہے۔ اس طاقت کے ساتھ یہ کار زیادہ سے زیادہ 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔

گاڑی کی مختلف اقسام میں بیٹری پیک بھی مختلف دیئے گئے ہیں۔ جو بالترتیب 11.52کلوواٹ، 17.28کلوواٹ اور 29.44کلوواٹ ہیں۔ ان بیٹری پیکس کے ساتھ گاڑی ایک ری چارج میں بالترتیب 130کلومیٹر، 185کلومیٹر اور 300کلومیٹر فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

اس گاڑی میں جدید گاڑیوں کے تمام فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔ چین میں اس گاڑی کی قیمت 39ہزار 800یوآن (تقریباً11لاکھ 73ہزار روپے) سے شروع ہوتی ہے اور 59ہزار 800یوآن (تقریباً 17لاکھ 63ہزار روپے) تک جاتی ہے۔اس قیمت میں جدید ترین فیچرز کے ساتھ لیٹن مینگو چین کی منی الیکٹرک وہیکل مارکیٹ کی سب سے افورڈ ابیل گاڑی ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -