آفس پہنچیں یا پھرملازمت چھوڑ دیں، ورک فرام ہوم کے بعد ایلون مسک نے ٹیسلا کے ملازمین کو وارننگ دیدی

آفس پہنچیں یا پھرملازمت چھوڑ دیں، ورک فرام ہوم کے بعد ایلون مسک نے ٹیسلا کے ...
آفس پہنچیں یا پھرملازمت چھوڑ دیں، ورک فرام ہوم کے بعد ایلون مسک نے ٹیسلا کے ملازمین کو وارننگ دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے کمپنی کے ملازمین کو متنبہ کر دیا ہے کہ آفس آئیں یا ملازمت چھوڑ دیں۔ ڈیلی ڈان کے مطابق کورونا وائرس کی وباءکے دوران دیگر کمپنیوں کی طرح ٹیسلا کے ملازمین بھی گھر سے کام کرتے رہے۔ اب وباءکے پھیلاﺅ میں کمی آنے پر جب کمپنی نے ملازمین کو دفتر حاضر ہونے کو کہا تو بیشتر پس و پیش سے کام لے رہے ہیں۔
اس صورتحال کے ہنگام ایلون مسک کی طرف سے اپنے ملازمین کو ایک ای میل بھیجی گئی ہے جس میں دنیا کے امیرترین شخص نے اپنے ملازمین کو وارننگ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ٹیسلا میں کام کرنے والے ہر شخص کے لیے ہفتے میں کم از کم 40گھنٹے دفتر میں کام کرنا لازمی ہے۔ اگر آپ دفتر نہیں آتے تو ہم سمجھیں گے کہ آپ نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔“ٹیسلا کے دو ذرائع نے عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اس ای میل کی تصدیق کی ہے۔