بھارتی گاؤں میں زمین کے نیچے سے پراسرار آوازوں نے خوف و ہراس پھیلادیا، سائنسدانوں کو بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں

بھارتی گاؤں میں زمین کے نیچے سے پراسرار آوازوں نے خوف و ہراس پھیلادیا، ...
بھارتی گاؤں میں زمین کے نیچے سے پراسرار آوازوں نے خوف و ہراس پھیلادیا، سائنسدانوں کو بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں
سورس: Representational Image

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی ریاست کیرالہ میں زمین کے نیچے سے آنے والی پراسرار  آواز نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔ ضلع کوٹائیم  کے گاؤں چناپڈی میں لوگوں نے جمعے کے روز دو بار انتہائی تیز آوازیں سنیں۔  اس ہفتے کے شروع میں کچھ دیگر علاقوں میں بھی ایسی ہی پراسرار آوازیں سنی گئیں۔ دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ ارد گرد کے ماحول میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ہے اور صرف ایک سائنسی مطالعہ سے ہی زیر زمین آوازوں کے مسلسل آنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکتی ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق کیرالہ کے محکمہ کان کنی اور ارضیات کے حکام نے کہا ہے  کہ ان کی ماہر ٹیم جلد ہی علاقے کا معائنہ کرے گی۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ پہلے بھی اس جگہ کا جائزہ لے چکے ہیں ، دوبارہ آوازوں کی شکایت ملنے کے بعد وہ جلد ہی ماہرین کو دوبارہ بھیجیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف سینٹر فار ارتھ سائنسز (سی ای ایس) کی طرف سے کئے گئے ایک تفصیلی سائنسی مطالعہ سے ہی بار بار آنے والی  آوازوں کی اصل وجہ کا پتہ چل سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -