چوہدری پرویز الٰہی کو آج کس شہر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ؟ جانیے

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو آج گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر ترقیاتی سکیموں میں 2 ارب روپے مبینہ روشوت لینے کا الزام ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی ، پرویز الٰہی کی عدم حاضری پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی گئی تھی ، دونوں مقدمات تھانہ ہیڈ کواٹرز اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہیں ۔
یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو کرپشن کے ایک مقدمے میں بری کر دیا گیا تاہم انہیں دوسرے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔لاہور ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے پرویز الہی کیخلاف کرپشن کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے پرویز الہیٰ کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز الہیٰ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو مقدمے میں ناکافی شواہد کی بناء پر بری الذمہ قرار دیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کی بریت کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔