پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی سے گوجرانوالہ عدالت میں ملنے آئے قریبی شخص کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چوہدری پرویز الٰہی کے ترجما ن اقبال چوہدری کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی عدالت میں پیشی سے قبل اقبال چوہدری احاطہ عدالت میں موجود تھے ، انہیں عدالت کے باہر سے حراست میں لیا گیاہے ، پولیس نے اقبال چوہدری کو پولیس وین میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو آج گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر ترقیاتی سکیموں میں دو ارب روپے مبینہ روشوت لینے کا الزام ہے ۔اینٹی کرپشن عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی ، پرویز الٰہی کی عدم حاضری پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی گئی تھی ، دونوں مقدمات تھانہ ہیڈ کواٹرز اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہیں ۔