چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر کے گوجرانوالہ لے جایا گیا تو آمد پر پھول نچھاور کرنے والا شخص بھی گرفتار ، یہ کون ہے ؟ جانیے

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے صدر چوہدری پر ویز الٰہی کی گوجرانوالہ آمد پر پھول پھینکنے والے سابق ضلعی صدر (ق )لیگ خواجہ وقار کو بھی گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق دھلے پولیس نے خواجہ وقار کو حراست میں لیتے ہوئے سی آئی اے ہیڈ کواٹر زمنتقل کر دیاہے ، خواجہ وقار نے گزشتہ رات گل پاشی کی تھی ۔ خواجہ وقار کا کہناتھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، پھول پھینکنا جرم نہیں، بیگناہ گرفتار کیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو آج گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر ترقیاتی سکیموں میں 2 ارب روپے مبینہ روشوت لینے کا الزام ہے ۔اینٹی کرپشن عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی ، پرویز الٰہی کی عدم حاضری پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی گئی تھی ، دونوں مقدمات تھانہ ہیڈ کواٹرز اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہیں ۔