سپریم کورٹ:5 جون کے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل، کون سے سینئر جج بینچ کا حصہ نہیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے5 جون کے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق بینچ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے تشکیل دیئے ہیں، سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے، وہ عدالتی ہفتے میں چیمبر ورک کریں گے، یہ ان کے چیمبر ورک کا آٹھواں ہفتہ ہے۔
گذشتہ روز سپریم کورٹ میں شجر کاری مہم کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فائز عیسیٰ نے مل کر باغ میں پودے لگائے، دونوں جسٹس صاحبان اس دوران خوشگوار ماحول میں بات چیت بھی کرتے رہے۔