افتخار ٹھاکر بھی محکمہ ایکسائز کے ہتھے چڑھ گئے، پھر کیا ہوا؟ جانیے 

افتخار ٹھاکر بھی محکمہ ایکسائز کے ہتھے چڑھ گئے، پھر کیا ہوا؟ جانیے 
افتخار ٹھاکر بھی محکمہ ایکسائز کے ہتھے چڑھ گئے، پھر کیا ہوا؟ جانیے 
سورس: Instagram/ifitkharthakur9

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این  پی)محکمہ ایکسائزکی جانب سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹراورغیررجسٹرڈ گاڑیوں کی خلاف جاری آپریشن جاری ہے ، لبرٹی چوک لاہورپرمحکمہ ایکسائزکی جانب سے آپریشن کے دوران ایکسائز افسران نے معروف مزاحیہ اداکارافتخار ٹھاکر کی گاڑی روک کر چیک کی تووہ بھی محکمہ کے نادہندہ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق افتخار ٹھاکر نے 54 ہزار روپے ٹوکن ٹیکس واجب الادا تھا جو موقع پرادا کردیا۔افتخار ٹھاکرنے ایکسائز ڈائریکٹرمحمد آصف کو بتایاکہ میرے گھر2مزیدگاڑیاں موجود ہیں ،ان کا ٹوکن ٹیکس بھی وصول کیا جائے۔

ڈائریکٹر ایکسائز لاہور محمد آصف نے مزید کہا کہ اداکار افتخار ٹھاکر نے شہریوں کو برقت ٹیکس ادائیگی کی تلقین کی اور ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف آپریشن پر محکمہ ایکسائز کہ کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

تفریح -