پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی
پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملکی بقا کیلئے ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہو گا۔ 

دوسری جانب پشتو اکیڈمی پشاور کے وفد نے تاریخی قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ وفد کے اراکین نے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

قومی -