دوست اک بات کا تو دھیان رہے  ۔۔۔ملنے کا پھر یہاں امکان  رہے

دوست اک بات کا تو دھیان رہے  ۔۔۔ملنے کا پھر یہاں امکان  رہے
دوست اک بات کا تو دھیان رہے  ۔۔۔ملنے کا پھر یہاں امکان  رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوست اک بات کا تو دھیان رہے
 ملنے کا پھر یہاں امکان  رہے

عشق ہی کام ہے دل والوں کا
 تم کو اس شے کی بھی پہچان رہے

ہم یہاں بیٹھے ہوئے کیوں دن رات
ان کی عادت سے پریشان رہے

رابطہ  جو رہا تھا آپس میں 
کس کے کس پر یہاں  احسان رہے  

ہم نہ سمجھے تھے کبھی تم کو کلیم 
ساتھ رہتے ہوئے انجان رہے

کلام :ڈاکٹر محمد کلیم