مداح کو سیلفی سے روکنے پر سنجے دت تنقید کا نشانہ بن گئے

مداح کو سیلفی سے روکنے پر سنجے دت تنقید کا نشانہ بن گئے
مداح کو سیلفی سے روکنے پر سنجے دت تنقید کا نشانہ بن گئے
سورس: Instagram/duttsanjay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک)  حالیہ دنوں میں بالی ووڈ کے کئی فلمی ستارے اپنے  مداحوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے تنقید کا  نشانہ بنے ہیں، اس فہرست میں اب بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار  سنجے دت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

’  منا بھائی ایم  بی بی ایس‘ سے کامیڈی کو ایک نیا رخ دینے والے سپر سٹار کو  ممبئی  ایئرپورٹ پر سیلفی  لینے کی کوشش کرنے والے پرستار کو نظرانداز  کرنے پر سوشل میڈیا صارفین تنقید  کا نشانہ بنارہے ہیں۔سنجے دت کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایئرپورٹ  سے باہر آرہے ہیں، اسی دوران  ایک نوجوان ان کے قریب آکر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے مگر’ سنجوبابا‘ اس کا ہاتھ ایک طرف ہٹاکر اپنی  کار کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔
بالی ووڈ سٹار کےا س رویے پر سوشل  میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں جن کا کہنا  ہے  کہ فلمی ستاروں کی اہمیت ان کے چاہنےو الوں ہی کی وجہ سے ہوتی ہےا ور انہیں ان کا خیال کرنا چاہیے۔

مزید :

تفریح -