پوتے کو قتل کر کے لاش گندے نالے کے پاس پھینکنے والا سنگدل دادا گرفتار، بہیمانہ قتل کے پیچھے بہو سے متعلق ناپاک ارادے کا انکشاف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے حقیقی پوتے کو قتل کر کے لاش گندے نالے میں پھینکنے والا سنگدل دادا گرفتار کر لیا، بہیمانہ قتل کے پیچھے ملزم کے ناپاک ارادے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چائنہ سکیم میں واقع گندے نالے کے پاس سے 2 روز قبل 6 سالہ بچے کی لاش ملی تھی، پولیس نے تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ بچے کا نام غلام مصطفٰی ہے اور اس کا دادا نذیر احمد ہی اسے اغوا کر کے لے گیا تھا۔
ملزم سگے پوتے کو اغوا کرنے کے بعد بیٹے کو بلیک میل کرتا رہا کہ اپنی بیوی کو طلاق دو، ورنہ بچے کو مار کر پھینک دوں گا۔ جب بیٹے نے طلاق نہیں دی تو دادا نے پوتے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔