جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی: سردار تنویر الیاس

جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی: سردار ...
جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی: سردار تنویر الیاس

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سابق رہنما اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں مل کر آگے چلنے کی بات ہوئی، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سردار تنویر الیاس کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے اچھے تعلقات ہیں، سب کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، ہم مل کر چلیں گے۔ ملک معاشی گرداب میں پھنسا ہے، غریب طبقہ شدید پریشان ہے۔ کوئی علیحدہ گروپ نہیں ہو گا، سب اکٹھے ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، میں نے کسی کو نہیں کہا کہ آزاد کشمیر کا سٹیک ہولڈر ہوں، میں پاکستان کا سٹیک ہولڈر ہوں۔

مزید :

قومی -