سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، گزشتہ رات کہاں رکھا گیا ؟ صحافی کے سوال پر چوہدری پرویز الٰہی نے کیا جواب دیا ؟ جانیے

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس اور اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کر دیا ، جسمانی ریمانڈ کی استدعاکر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطاق چوہدری پرویز الٰہی کو مبینہ کرپشن کے 2کیسز میں سینئر سول جج محمد افضل کی عدالت میں پیش کیا گیاہے ، عدالت کے احاطے میں میڈیا اور وکلاءکے علاوہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کے وکلاءکی جانب سے کیس کو ڈسچارج کرنے پر دلائل دیئے جارہے ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف کیس کو ڈسچارج کر تے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تاہم انہیں رہائی ملتے ہی فوراً دوسرے کیس میں حراست میں لے لیا گیا ۔
صحافیوں نے عدالت آمد پر چوہدری پرویز الٰہی سے گفتگو کرنے کی کوشش کی اور سوال کیا کہ آپ کو رات کہاں رکھا گیا ؟ چوہدری پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ جہاں سب کو رکھا جاتاہے ، حوالات میں رکھا گیا ، بیمار ہونے کے باوجود مجھے میری ادویات بھی فراہم نہیں کی گئیں ۔