ہم شادیانے نہیں بجا رہے، سیاسی مخالفین مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں: حمزہ شہباز 

ہم شادیانے نہیں بجا رہے، سیاسی مخالفین مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں: حمزہ ...
ہم شادیانے نہیں بجا رہے، سیاسی مخالفین مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں: حمزہ شہباز 

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہم کوئی شادیانے نہیں بجا رہے، سیاسی مخالفین مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کےدوران کہا کہ گزشتہ 4 سال جھوٹ اور انتشار کا دور رہا جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ ہماری جماعت کے سب لوگوں کو گرفتار کیا گیا، میثاق معیشت کی بات کی تو چور، ڈاکو کے نعرے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب مخالفین کے حساب دینے کی باری آئی تو جھوٹ کا چورن بیچ رہے ہیں۔ ان کے دور میں ن لیگ نے اندھے انتقام کا سامنا کیا، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا۔جو ہمارا دشمن ہمسایہ نہیں کر سکا وہ انہوں نے کر دکھایا،ان تمام لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے۔

مزید :

قومی -