36 افراد کا قاتل پکڑا گیا، تعلق کس شہر سے ہے، کہاں چھپا رہا؟  

36 افراد کا قاتل پکڑا گیا، تعلق کس شہر سے ہے، کہاں چھپا رہا؟  
36 افراد کا قاتل پکڑا گیا، تعلق کس شہر سے ہے، کہاں چھپا رہا؟  

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کے دوران 36 افراد کے قتل میں ملوث جنید حمید عرف جنید بلڈاگ کو پکڑ لیا ملزم کا تعلق کراچی سے ہے، بلوچستان میں روپوش رہا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد جنید حمید نے کراچی میں پولیس بس پر حملے کا اعتراف کیا ہے، ملزم بدنام زمانہ رئیس ماما کا قریبی ساتھی رہ چکا ہے۔

ملزم کورنگی میں ایم کیو ایم لندن کیلئے ٹارگٹ کلنگ گروپ بھی چلاتا رہا، اس پرخلاف 36 افراد کے قتل اور متعدد افراد کو زخمی کرنے کا بھی الزام ہے۔ جنید بلڈاگ 2013 میں بلوچستان میں روپوش ہو گیا تھا، اس کے خلاف کورنگی ہی میں پولیس بس پر حملے کا الزام بھی تھا جس کو اس نے دوران تفتیش تسلیم کیا۔