عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر کے گھر پولیس کا چھاپہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم وہ ہاتھ نہ آئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تیمور جھگڑا پولیس کو انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ پولیس نے گھر میں کارروائی کی تاہم وہ گھر پر موجود ہی نہیں تھے جس کے سبب پولیس حراست میں لینے میں ناکام رہی۔
بعد ازاں انہوں نے بیان جاری کیا جس میں بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے انہیں پکڑنے کی غرض سے رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔