چوہدری پرویز الٰہی عدالت میں سماعت کے دوران پیچھے کر سی پر بیٹھ کر کیا کرتے رہے ؟ جانیے

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصا ف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کوسینئر سول جج کی عدالت میں پیش کر دیا گیاہے جہاں سماعت جاری ہے تاہم اس دوران چوہدری پرویز الٰہی مسلسل موبائل فون استعمال کرتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے آج چوہدری پرویز الٰہی کو 2مبینہ کرپشن کیسز میں عدالت میں پیش کیا ، دوران سماعت عدالت میں وکلاءکے رش کے باعث چوہدری پرویز الٰہی کو پیچھے کر سی پر بٹھایا گیا ، وکلاءکے رش میں پرویز الٰہی موبائل فون پر کسی سے بات کرتے رہے ۔