جہانگیر ترین کے گھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد، نئی سیاسی پارٹی کے بارے میں تفصیلی مشاورت

جہانگیر ترین کے گھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد، نئی سیاسی پارٹی کے بارے میں ...
جہانگیر ترین کے گھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد، نئی سیاسی پارٹی کے بارے میں تفصیلی مشاورت

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاست دان جہانگیر ترین کے گھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو نے ملاقات کی جس کے دوران نئی سیاسی پارٹی کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق جہانگیر ترین کے نئی جماعت کیلئے اہم سیاست دانوں سے رابطے جاری ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منظور وٹو نے مستقبل میں جہانگیر ترین کے ساتھ سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا، ملاقات میں ان کے صاحبزادے خرم وٹو بھی موجود تھے۔ 

مزید :

قومی -