شادی کو 21 سال مکمل، ندا یاسر نے یاسر نواز کے ساتھ پرانے ڈرامے کا سین شیئر کردیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور اداکار یاسر نواز کی شادی کو دو صدیاں گزر چکی ہیں۔
ندا یاسر اور یاسر نواز نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 21ویں سالگرہ منائی،اس دوران دونوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی پرانی یادیں تازہ کیں اور ایک دوسرے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ندا یاسر نے ماضی میں شوہر، یاسر نواز کے ساتھ کیے گئے ایک ڈرامے کا دلچسپ سین شیئر کیا۔
View this post on Instagram
دوسری انسٹااسٹوری میں ندا کا بتانا تھا کہ وہ کراچی سے اسلام آباد جا رہے ہیں اور آج کا وہ سارا دن ایک ساتھ گزاریں گے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے اپنے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ہمراہ یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" ہم نے زندگی کی دو دہائیاں عروج اور پستی، اچھے وقت اور برے وقت میں ایک ساتھ گزاریں، لیکن اب زندگی کے اس موڑ پر ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتے ہیں اور یہی ہماری شادی کی کامیابی ہے۔"
View this post on Instagram
یاسر نواز نے مزید لکھا کہ جب 2 انسان ایک بنتے ہیں تو 21 ہو جاتے ہیں،21ویں سالگرہ مبارک ہو میری پیاری ندا، ہمیں صحت، خوشی اور ڈھیروں پیار کے ساتھ اور بھی بہت کچھ ملے۔
یاد رہے کہ اس خوبصورت جوڑی کی شادی 2002ء میں ہوئی تھی اور اِن کے 3 بچے بھی ہیں۔