جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے یاسمین راشد کو بے گناہ قرار دے دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کو بری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی اور انہیں کیس سے بری کر دیا۔اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد پر عائد کیے جانیوالے الزامات کے ثبوت موجود نہیں ہیں لٰہذا انہیں فوری بری کیا جاتا ہے۔