جہانگیر ترین سے ہم خیال سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

جہانگیر ترین سے ہم خیال سیاسی رہنماؤں کی ملاقات
جہانگیر ترین سے ہم خیال سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین سے ہم خیال سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ۔ 

لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور  آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس موجود تھے، اس موقع پر مہر نواز بھروانہ، ملک غلام رسول سنگھا، لالہ طاہر رندھاوا، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور فیصل جبوانہ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران مستقبل میں مشترکہ سیاسی لائحہ اپنانے پر غور  کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو نے نے بھی جہانگیرترین سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے نئی سیاسی پارٹی کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔منظور وٹو نے مستقبل میں جہانگیر ترین کے ساتھ سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا، ملاقات میں ان کے صاحبزادے خرم وٹو بھی موجود تھے۔ 

مزید :

قومی -