ایشیاءکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا، محمد آصف  کا بیان

ایشیاءکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا، محمد آصف  کا بیان
ایشیاءکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا، محمد آصف  کا بیان

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ ایشیاءکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردے گا اور ٹورنامنٹ سری لنکا یا دبئی منتقل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل )فائنل کے موقع پر ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کے نام کا اعلان کرنا تاہم فیصلہ نہ ہوسکا، ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے غیر رسمی میٹنگ میں شرکت کی تھی، اس پر بھی کوئی نتیجہ سامنے نہ آسکا۔ توقع ہے کہ ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی )غیر جانبدار مقام پر ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بارے میں بات چیت کرے گی، جس میں پی سی بی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایشیئن کرکٹ کونسل کے صدر شاہ نے عمان کرکٹ کے چیئرمین اور اے سی سی کے نائب صدر پنکج کھمجی کو اس معاملے کو حل کرنے کا کام سونپا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں ایشیاءکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے تاہم بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تاہم بھارتی بورڈ نے اسے بھی ماننے سے انکار کردیا۔ پاکستان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال بھارت میں ہونے والے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں صرف اسی صورت میں شرکت کریں گے جب انڈیا کی ٹیم ایشیاءکپ کیلئے پاکستان کا سفر کرے۔

مزید :

کھیل -