سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک
بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر اور اسرائیلی سرحد پر اسرائیلی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کی جا رہا تھا کہ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 2 مرد سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور مصر کا پولیس اہلکار تھا جسے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا، فائرنگ کے واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔