محکمہ اینٹی کرپشن نےسیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کھرل کو بھی گرفتار کرلیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری رائے ممتاز کھرل کو بھی گرفتار کرلیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رائے ممتاز کھرل کو اسی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں کچھ دیر قبل پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا تھا، پرویز الٰہی اور رائے ممتاز کھرل پر الزام ہے کہ دونوں نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور رائے ممتاز کھرل نے گریڈ 17 کی 12 بھرتیاں کیں جوکہ غیر قانونی تھیں۔