چین کے آخری بادشاہ کی گھڑی نیلامی میں اتنی مہنگی فروخت ہوگئی کہ نیلام گھر والے بھی حیران رہ گئے

چین کے آخری بادشاہ کی گھڑی نیلامی میں اتنی مہنگی فروخت ہوگئی کہ نیلام گھر ...
چین کے آخری بادشاہ کی گھڑی نیلامی میں اتنی مہنگی فروخت ہوگئی کہ نیلام گھر والے بھی حیران رہ گئے

  

ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے آخری شہنشاہ کی ملکیت والی پیٹیک فلپ کی کلائی گھڑی  ہانگ کانگ میں ایک نیلامی میں  چھ  ملین ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق Ref 96 Quantieme Lune گھڑی  جو چاند کی طرح کے تاج سے مزین ہے ،  اصل میں ایسن گیورو پوئی کی ملکیت تھی، وہ  جو کنگ شاہی خاندان کے آخری بادشاہ تھے۔ دو سال کی عمر میں 1908 میں  وہ بادشاہ بنا لیکن جلد ہی اسے برطرف کردیا گیا۔ اس  کو جاپان نے اپنے مقبوضہ منچوریا میں 20 سال تک بطور کٹھ پتلی بادشاہ تعینات کیے رکھا لیکن 1945 میں اسے گرفتار کرکے سوویت یونین کی جیل میں بھیج دیا گیا۔

برطانوی نیلام گھر فلپس نے کہا کہ اس کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مسٹر پوئی اپنے ساتھ یہ گھڑی کیمپ لے کر آئے تھے۔ اس سے تقریباً  تین ملین ڈالر ملنے کی امید تھی لیکن تقریباً پانچ منٹ کی پرجوش بولی کے بعد اسے  40 ملین ہانگ کانگ ڈالر (5.1 ملین امریکی ڈالر) میں فروخت کر دیا گیا۔ خریدار کی پریمیم فیس کے ساتھ گھڑی کی  کل قیمت تقریباً 6.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -