’ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ ‘ میں سپیریئر یونیورسٹی پاکستان کی ٹاپ جامعہ قرار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیریئر یونیورسٹی ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2023ء میں ”کوالٹی آف ایجوکیشن“ کے حوالے سے پاکستان میں نمبر ون جب کہ دنیا کی ٹاپ 200 میں شامل ہوگئی۔ مجموعی رینکنگ میں سپیریئر یونیورسٹی دنیا کی اولین 401 سے 600 یونیورسٹیز میں شامل کی گئی ہے۔
سپیریئر یونیورسٹی میں کوالٹی آف ایجوکیشن کے حوالے سے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے اہم اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ سپیریئر یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس نے یونیورسٹی کی سطح پر تمام تر ڈسپلن اور کورسز میں ’ کورس لرننگ آؤٹ کم‘ (سی ایل او) ڈیزائن کئے اور کامیابی سے ان کو لاگو کیا ہے۔ انہی اقدامات کی بدولت سپیریئر یونیورسٹی گزشتہ برس بھی امپیکٹ رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی قرار پائی تھی۔