پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر بڑی پیش رفت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ( ن) میں آئندہ انتخابات کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے بتایا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر دونوں جماعتوں نے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، کمیٹی دیکھےگی کہ کن حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم احمد محمودکا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب سے پارٹی میں واپس آنے والے پہلے بھی پیپلزپارٹی میں تھے اور جنوبی پنجاب کا ووٹر ہمیں ووٹ دینا چاہتا ہے۔ 9 مئی کو سوچی سھمجی سازش کے تحت ملک پر حملہ کیا گیا ، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، ملک کے لیے مضبوط معیشت بہت ضروری ہے، مشکل فیصلے کرنے سے ہی مسئلہ حل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وقت پر انتخابات کے حق میں ہے اور آئین کے مطابق وفاق میں کارکردگی کی بنیاد پر نگران سیٹ اپ کی مدت میں 6 ماہ توسیع ہوسکتی ہے۔