پیپلز پارٹی کے وفدکا دورہ جناح ہاﺅس ،زبردست نعرے بازی ، اعلیٰ عدلیہ سے اہم مطالبہ کر دیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کا صوبائی دارالحکومت لاہور میں جناح ہاﺅس کا دورہ کیا ،قائد اعظم زندہ باد اورپاک آرمی سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے لگائےاور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کر دیا کہ جناح ہاؤس کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دیں جائیں ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب جاوید اختر چوہدری،ٹکٹ ہولڈر چوہدری منشاءپرنس، ملک اویس،ارشاد خان ،نواز شاہ ،صنوبر خان،جاوید انور بھٹی،شیخ اختر،جہانگیر احمد ،چوہدری وقاص منشاءپرنس،رانا اختر،خالد چوہدری،محمد بلال ،سمیع اللہ،ماجد خان،محب اللہ ،شبیر احمد،میڈم روشنی اورفیصل ارشاد نے دورہ کیا۔اس موقع پر شرکاءنے9مئی کو جلائے جانے والے جناح ہاﺅس کو ہر پہلو اور زاویئے سے بغور دیکھا ۔جاوید اختر چوہدری،ٹکٹ ہولڈر چوہدری منشاءپرنس کا کہنا تھا کہ جناح ہاﺅس کو آگ لگاتے وقت شر پسندوں کو یہ سوچنا چاہیئے تھا کہ ملکی املاک کو نقصان پہنچانا باعث شرم اور ملکی بدنامی کا باعث بنا اس طرح کر کے ان شرپسندوں نے کیا حاصل کر لیا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم اعلیٰ عدلیہ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اصل ذمہ داران کو کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے۔چوہدری وقاص منشاءپرنس نے کہا کہ ہمارا آج کا دورہ قائد اعظمؒ،پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہے کیونکہ قائد کی بدولت ہمیں یہ ملک ملا اور پا ک فوج اس کی سلامتی کی ضامن ہے۔