ملائیشیا میں روکا جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

ملائیشیا میں روکا جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا
ملائیشیا میں روکا جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور میں پی آئی اے کے طیارے کو  وطن واپسی کی اجازت دے دی جس کے بعد طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ملائیشیا کی عدالت سے احکامات جاری ہوتے ہی کوالالمپور سے روانہ ہونے والا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد میں لینڈنگ کی۔

پرواز پی کے 6893 نے ہفتہ کی رات 11 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔  رجسٹریشن APBMH کا بوئنگ 777 طیارہ لیزنگ کمپنی سے ادائیگی کے تنازع پر عدالتی حکم پر کوالالمپور میں روک لیا گیا تھا۔ مقامی عدالت نے جمعے کو طیارہ روکنے کے حکم کو  پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا تھا تاہم بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر  پی آئی اے کے طیارہ روانگی میں تاخیر ہوئی۔

مزید :

قومی -