شیخوپورہ، بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 10پکڑے گئے
شیخوپورہ (بیورو رپورٹ)ایس ای لیسکو سرکل شیخوپورہ ا نجم الحسن کی خصوصی ہدایات پر ایکسین رورل ڈویژن رضوان احمد قریشی کی زیر نگرانی ایس ڈی او بھکھی یاسر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نائٹ چیکنگ کی جن میں رانا محمد نعیم چیئرمین سب ڈویژن میٹر انسپکٹر کاشف عثمان بٹ سرویلنس ٹیم کے ہمراہ اور سٹاف نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جن میں دھوپ سڑی بھکھی گاؤ ں نواں کوٹ شامل ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تقریبا 10 بجلی چور پکڑے جو ڈائریکٹ ایل ٹی لائن سے میٹر ٹمپرنگ اور دوسرے ذرائع سے بجلی چوری کرتے تھے ان کو ڈی بل کی شکل میں 16 ہزار یونٹ ڈالے گئے ہیں اور متعلقہ تھانے میں بجلی چوروں کے خلاف ایف ائی ار کا بھی اندراج کروایا ہے۔ ایس ای ا نجم الحسن نے ایکسین رضوان احمد قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ لیسکو سرکل میں تمام سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن جاری ہیں۔
