وزیر آباد،فیکٹری میں آتشزدگی کا دوسرا زخمی بھی چل بسا
وزیرآباد (نامہ نگار) فائبر شیٹ ڈورز فیکٹری میں آتشزدگی کا دوسرا زخمی بھی چل بسا، وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی کوٹ نورا روڈ میں دو روز قبل آتشزدگی سے دو بھائی جھلس گئے تھے جس میں قاسم نامی نوجوان موقع پر چل بسا جبکہ دوسرے نوجوان قیوم کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا زیر علاج نوجوان قیوم بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ ایک ہی گھر میں دوروز کے دوران دوسری میت پہنچنے پر قیامت صغریٰ کا منظر ہر آنکھ اشکبار تھی یاد رہے کہ فائبر ڈور شیٹ فیکٹری نورا کوٹ روڈ گکھڑ میں رکھے گئے کیمیکل میں ویلڈنگ کرتے ہوئے چنگاری گرنے سے یکے بعد دیگرے زور دار دھماکے ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا شدید آتشزدگی کی زد میں آ کر فیکٹری مالک 2 حقیقی بھائی جھلس گئے تھے جاں بحق ہونے والے نوجوان قاسم اور قیوم ولد منشاء ارائیں بدوکی گوسائیاں کے رہائشی ہیں۔
