پی ٹی آئی کارکنان پر ناجائز ایف آئی آر کا سلسلہ بند کیا جائے: ملک احمد بھچر
لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارے منتخب ارکان اور کارکنان پر ناجائز ایف آئی آر کا سلسلہ بند کیا جائے یہ حکومت فارم 47 کی ہے اور عدالتی فیصلوں پر کھڑی ہے، آپ کیا سمجھتے ہیں ریٹائرڈ ججز ٹھیک فیصلے دیں گے؟ میں کہتا ہوں ریٹائرڈ ججز درست فیصلے نہیں دے سکتے ہمارا مطالبہ ہے کہ ریٹائرڈ ججزکو الیکشن ٹربیونلز میں نہ لایا جائے حکمران ہر چیز کو اپنی مرضی کے مطابق کرنا چاہتے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت میں بیٹھے ایک شخص کو کابینہ کے فیصلوں میں پابند کر رہے ہیں انکو متنبہ کرتا ہوں اتنا دیوار کیساتھ نہ لگائیں کہ بندے کو آگے آنا پڑے، ہم تحریک کیلئے بالکل تیار ہیں پی ٹی آئی کارکنان پر ناجائز ایف آئی آر کا سلسلہ بند کیا جائے یہ چیزیں انکے گلے میں پڑینگی پنجاب حکومت کا ایک مقصد ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو دبائے، اس وقت یہ اپنے گلے پھانسی کے پھندے میں ڈال رہے ہیں 9 مئی والے دن ہمارے 16 بندے شہید ہوئے ایف آئی آرز درج نہیں ہوئیں یہ نئے نئے اوچھے ہتھکنڈوں کی طرف جا رہے ہیں یہ اس ملک کو بنانا ری پبلک بنانا چاہتے ہیں ہم پر ظلم نہ کیا جائے، ہم ایک تحریک کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی مقدمات سے رہائی دلوائیں ؎پنجاب میں ہمارے منتخب ارکان اور کارکنان پر مقدمات درج کرنے کیساتھ ظلم و ستم کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کو دبانا ہی مقصد رہ گیا ہے تو ہم احتجاج کیلئے نکلیں گے اور پہلا احتجاج آئی جی پنجاب کے دفتر کے سامنے کریں گے، آر پی اوز ڈی پی اوز کو کہتا ہوں، حکومت کے غیر آئینی احکامات کو نہ مانیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف چھوٹی چھوٹی حرکتیں کررہے ہیں لیکن یہ انہیں توڑ نہیں سکتے
ملک احمد بھچر
