عوام کو ریلیف دینے کیلئے متوازن بجٹ پیش کیا جا رہا ہے: رانا تنویر حسین 

    عوام کو ریلیف دینے کیلئے متوازن بجٹ پیش کیا جا رہا ہے: رانا تنویر حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            شیخوپورہ (بیورو رپورٹ)وفاقی وزیرصنعت و پیداوار ونیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے متوازن بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت صنعت وزراعت سے وابستہ افراد کو بھرپور ریلیف فراہم کررہی ہے تاکہ ملک کو خود کفیل کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکے ملکی معیشت کا سب سے زیادہ دارو مدار زراعت اور لائیو اسٹاک پر ہے جس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں فوڈ سکیورٹی ہمارا کلیدی ہدف ہے تاکہ ہر شہری کو اشیاء خوردونوش کے حصول میں آسانیاں میسر آسکیں حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں تنویر تبسم ایڈووکیٹ آف باھڑیانوالا اور چوھدری بابر گورائیہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے صنعت و زراعت کو فروغ دیا جارہا ہے مقامی صنعتوں کو لاحق مشکلات کا تدارک کرکے انہیں فعال کرنے سمیت نئی صنعتوں کے قیام کیلئے وسیع مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے بھی وفاقی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات واضح طور پر سامنے آرہے ہیں اوردوست ممالک کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ علاقائی تعمیر و ترقی میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی گئی ہے۔ بھتہ اور قبضہ مافیا کی منفی سرگرمیوں کو نکیل ڈالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ شہریوں کی املاک اور حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ 

رانا تنویر حسین

مزید :

صفحہ آخر -