5جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے: مریم اور نگزیب

    5جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے: مریم اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پلاسٹک سے پیداہونیوالی مہلک بیماریوں سے تحفظ کے لیے 5جون سے ”سے نو ٹو پلاسٹک“مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’سے نو ٹو پلاسٹک‘مہم کے تناظر میں 5جون سے غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن، ترسیل اورخریدوفروخت پر پابندی کیلئے میکانزم پرسختی سے عملدرآمد کیلئے تیاری مکمل کرلی۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال کینسر اور دیگرمہلک بیماریوں کا موجب پلاسٹک کااستعمال ماحولیاتی آلودگی کو بڑھارہا ہے،5 جون سے پلاسٹک کی غیرقانونی مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا،اس سے قبل بارہا نوٹسز ارسال کیے جاچکے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگرفوڈ پوائنٹس پر گاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پر سخت پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنیوالے ہوٹلوں کیخلاف مکمل کریک ڈاؤن ہوگا،مالکان کیخلاف قانونی کارروائی اوربھاری جرمانے ہوں گے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق 75 مائیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال اورسنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر مکمل پابندی ہے، پلاسٹک کے عدم استعمال پرعوام کے لیے ”پلاسٹک موت ہے“ کے موضوع پرآگاہی مہم کا آغاز کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کیے جائیں گے، شاپنگ مالز،دفاتر بس سٹینڈز،پارکس، ٹرانسپورٹس،میٹرو بسوں اور عوامی جگہوں پر پلاسٹک کی پابندی کے حوالے سے تحریری پیغامات چسپاں کیے جائیں گے۔مریم اورنگ زیب کامزید کہنا تھاکہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یامتبادل ذرائع کی تیاری، پروڈیکشن،خریدوفروخت اوراستعمال کو فروغ دیا جائے گا، میڈیا کو ’پلاسٹک موت ہے‘ کی آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -