مارگلہ،لوئر دیراورضلع نکیال کے جنگلوں میں آگ سے لاکھوں درخت راکھ ہوگئے

    مارگلہ،لوئر دیراورضلع نکیال کے جنگلوں میں آگ سے لاکھوں درخت راکھ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کے جنگلوں میں 5 دن تک لگی رہنے والی آگ نے ہزاروں درختوں کو راکھ کر دیا۔اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں مختلف مقامات پر 5 روز مسلسل آگ لگنے کے واقعات پر اب قابو پا لیا گیا۔مارگلہ کے جنگلوں میں 5 دن تک لگی رہنے والی آگ نے ہزاروں درختوں کو راکھ کر دیا۔ مارگلہ کی جنگلی حیات اور پرندوں کے ٹھکانے ختم ہوگئے، جب تک آگ بجھی کئی ایکڑ پر محیط جنگل چٹیل میدان اور راکھ کا ڈھیر بن گئے۔آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال میں 145 ایکڑ پر محیط جنگل 80 فیصد تک جل کر راکھ ہوگیا۔ چیف کنزرویٹر جنگلات کے مطابق آگ جھاڑیوں سے لگی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ لوئردیر کے اوسکئی کے جنگل میں لگی آگ پر 6 روز بعد قابو پالیاگیا ہے۔

جنگلات آگ

مزید :

صفحہ آخر -