ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں آج ہڑتال کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی نے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پیر کے روز سے او پی ڈیز بند رہیں گی۔ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز پر ہسپتالوں میں تشدد جاری ہے، حکومت نے ڈاکٹرز کی سکیورٹی کے لیے اب تک قانون سازی نہیں کی۔حکومت کی جانب سے الاؤنسز، ڈاکٹرز اور ایڈہاک عملے کو ریگولر بھی نہیں کیا گیا،جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہسپتالوں میں اوپی ڈیز بند رہیں گی۔
ہڑتال
