موجودہ انتخابات مستر د، جے یو آئی کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ 

    موجودہ انتخابات مستر د، جے یو آئی کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے موجودہ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے کسی صورت اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔جے یو آئی انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا الیکشن ایکٹ کے مطابق پانچ سال کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ضروری ہے اور انہی رولز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے، انٹرا پارٹی انتخابات سے قبل ملک بھر میں رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔رکنیت سازی کے بعد تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہو گااس کے بعد جے یو آئی کے امیر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کیا جائیگا۔جے یو آئی ایک اسلامی، سیاسی اور جمہوری پارٹی اور واحد جماعت ہے جس نے انتخابات کے فوری بعد اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور آٹھ فروری کے انتخابات کو مسترد کیا، موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں، موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا ضروری ہے، جے یوآئی کا مطالبہ ہے کہ ملک میں ازسر نوانتخابات کرائے جائیں، جے یوآئی کی تحریک جاری ہے اور ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہم پی ٹی آئی کیساتھ مشترکہ تحریک چلائیں گے،پی ٹی آئی والے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان  کے پاس آئے، پارٹی کے پی ٹی آئی سے کئی سال سے اختلافات ہیں وہ ہمارے گھر آئے ہم نے خوش آمدید کہا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود بھی مولانافضل الرحمن کے پاس آئے اور پھر آنا چاہتے ہیں، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،تاہم یہ اٹل فیصلہ ہے جے یو آئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی نا ہی حکومت کو سپورٹ کریگی۔

جے یو آئی

  

مزید :

صفحہ آخر -