برازیل، شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 171 ہو گئی
برازیلیا (آن لائن) برازیل میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 171 ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کے شہری دفاع کے ادارے نے بتایا کہ جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ریکارڈ کی جانے والی بدترین موسمیاتی آفت سے کل 171 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہونے والی موسمیاتی تبدیلیو ں کے باعث لوگوں میں جلدی بیماری لیپٹوسپائروسس کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔29 اپریل سے ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے 2.39 ملین افراد کو متاثر کیا ہے جن میں سے 43 لاپتہ ہیں اور 617,900 بے گھر ہوچکے ہیں۔
برازیل ہلاکتیں
