لندن میں دنیا کی پہلی سکھوں   کی مذہبی عدالت قائم

    لندن میں دنیا کی پہلی سکھوں   کی مذہبی عدالت قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)لندن میں دنیا کی پہلی سکھوں کی مذہبی عدالت قائم کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ مذہبی عدالت 30 مجسٹریٹس اور 15ججوں پر مشتمل ہوگی، عدالت اپنے مذہبی اصولوں اور روایات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے سنائے گی۔سکھ کورٹ کے ترجمان بلدیپ سنگھ کا کہنا تھاکہ سکھ خواتین اور بچوں پر گھریلو تشدد اور طلاق سمیت دیگر مسائل اب بہتر انداز میں حل ہو سکیں گے۔پراگنا پٹیل فانڈر آف ساتھ آل بلیک سسٹرز کا کہنا تھا کہ سکھ کورٹ کا قیام مذہبی بنیاد پرستی کو ہوا دے گی۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں یہودی مذہبی عدالتیں اور اسلامی شریعہ کونسل اور مسلم مصالحتی ٹربیونل بھی کام کر رہے ہیں۔

مذہبی عدالت

مزید :

صفحہ آخر -