روٹی، آٹا، گھی سستا، مریضوں کو ادویات کی فراہمی، خدمت کے نئے دور کاآغاز
لاہور (جاویداقبال) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے 100دن مکمل ہو گئے، پنجاب میں تعمیر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا پنجاب کی پہلی،خاتون وزیراعلی کا پہلے سو دنوں میں فوکس ہیلتھ ریفارمز کرنے پر رہا دور دراز لوگوں کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے 200 سے زائد موبائل ویلز کلینک قائم کیے گئے ہیں امراض قلب کے مریضوں کو گھر گھر ادویات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کرایا گیا ڈائلسز اور کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات کا آغاز بھی کر دیا گیا ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کی ریمپنگ کے لیے اربوں روپے کے فنڈ جاری کیے گئے وزیراعلی نے پہلے سو دنوں کے دوران تقریبا بڑے ہسپتالوں کے اچانک وزٹ کیے ان کے مشیر پرویز رشید نے انہیں بہترین گائیڈنس فراہم کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے پہلے100 روز کے دوران صوبہ بھر میں 5 ایکسپریس ویز کی تعمیر شروع کرادی جن کے ذریعے ایک درجن سے زائد اضلاع کی اڑھائی کروڑ آبادی مستفیدہوگی۔ سی اینڈ ڈبلیو 175ارب روپے سے ایکسپریس ویز کی تعمیر کررہا ہے جن پر روزانہ 90ہزار گاڑیاں سفر کریں گی۔ ٹوٹ پھوٹ کے شکار سنگل روڈز پر روزانہ دو سے تین حادثات رپورٹ ہوتے ہیں،سنگل روڈز کو تعمیر و مرمت کے بعد دو رویہ ایکسپریس ویز بنایا جا رہا ہے۔24 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے بننے سے فیصل آباد اور چنیوٹ کے درمیان سفر 25 منٹ میں طے ہوگا، 57.7 کلومیٹر ساہیوال سمندری ایکسپریس وے کی تعمیر سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کم ہو کر 40 منٹ کا رہ جائے گا۔اس حوالے سے وزیراعلی کے سینیئر مشیر پرویز رشید صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق خواجہ عمران نذیرسے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عوام کو 100 دنوں میں ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی ہے، آنے والا بجٹ بھی عوام دوست ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے ڈیپارٹمنٹ میں بھی تاریخی ریفارمز کی جا رہی ہیں جیل خانہ جات کو بھی اپگریڈ کیا جا رہا ہے پرویز رشید نے کہا کہ پہلے 100 دنوں کے دوران کسان کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے میرٹ پر ہسپتالوں ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل سپرٹینڈنٹ ریگولر بنیادوں پر لگائے گئے ہیں سکولوں اور تعلیمی اداروں کی ریمپنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ میں وزیراعلی کی مثبت کارکردگی اور عوام دوست پالیسیوں کی جھلک نظر آرہی ہے پرویز رشید نے کہا کہ صوبے کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان کی ہر دل عزیز اور عوام دوست وزیراعلی نے مہنگائی پر بڑی حد تک قابو پایا ہے آٹے کا 20 کلو کے تھیلا کی قیمت 3 ہزار اور 3200 سے کم کر کے 1700 پر لائی گئی ہے اور 10 کلو آٹے کی قیمت 1500 سے کم کر کے 900 روپے پر لائی گئی ہے روٹی کی قیمت میں بھی پانچ سے چھ روپے کی کمی کی گئی ہے گھی اور ائل کی قیمتوں میں بھی خاطرخواہ کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں مریم نواز شریف کی حکومت ایک عوامی حکومت ثابت ہوگی
حکومت100دن
