ملتان، فیصل آباد میں خسرہ کی صورتحال تشویشناک، مزید 60بچے بیماری کا شکار

    ملتان، فیصل آباد میں خسرہ کی صورتحال تشویشناک، مزید 60بچے بیماری کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        ملتان،فیصل آباد (آن لائن)ملتان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 بچے خسرہ کا شکار ہو گئے۔ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق رواں سال چلڈرن ہسپتال میں خسرہ کے 962 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان نشتر ہسپتال نے یہ بھی بتایا ہے کہ نشتر ہسپتال میں گیسٹرو کے 54 مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری طرف فیصل آباد میں خسرہ کی صورتحال تشویشناک ہوگئی، 24 گھنٹے میں 40 نئے کیس رپورٹ ہوگئے۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر وبائی امراض کے مطابق ہسپتالوں میں خسرہ کے مریضوں کیلئے خصوصی آئسولیشن وارڈ قائم کر دیئے گئے، رواں سال اب تک خسرہ کے 667 مشتبہ، 78 کنفرم کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔خسرہ کا وائرس کے ایک سے دوسرے شخص میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، متاثرہ افراد میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

خسرہ